بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری ختم ہونے کے بعد دوبارہ آجائے


سوال

  اگرکوئی عورت وقفے کے لیے گولیاں استعمال کرتی ہو اور اس کی ماہانہ بیماری آجائے اور وہ بیماری 7 دن کے بعد ختم ہوجائے اور پھر 7 ،8دن گزرنے کے بعد پھر تھوڑا سا خون ظاہر  ہوجائے تو ایسی  عورت کے لیے شرعاً نماز اور روزے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس صورت میں خاوند کے ساتھ مل سکتی ہے؟

جواب

دو حیضوں کے درمیان طہر (پاکی) کی مدت پندرہ دن ہے، اس سے کم میں جو خون آئے گا وہ حیض شمار نہ ہوگا؛ لہذااس صورت میں  ایک مرتبہ جب حیض ختم ہوگیا اورپھر پندرہ دن سے کم میں دوبارہ خون جاری ہوگیا تو دوسراخون حیض کا خون نہیں اورعورت کا نماز،روزہ کی ادائیگی اور خاوند سے ملنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200945

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں