بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہم نام کا معنی


سوال

(Maham ماہم )، کیا عربی زبان کا لفظ ہے ؟ اس کے معنیٰ تو لوگوں نے ( پورا چاند) بتایا ہے ، لیکن میں کسی ڈکشنری میں نہیں تلاش کر پایا ، کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے؟

جواب

تلاش کے باوجود کسی عربی، اردو یا فارسی لغت میں ’’ماہم‘‘ کا معنی نہیں ملا۔

بظاہر یہ ایک لفظ نہیں، بلکہ ’’ماہم‘‘ فارسی زبان کے دو لفظوں کا مجموعہ ہے،  ’’ماہ‘‘  بمعنی چاند   اور  ’’ام‘‘  واحد متکلم کے لیے ہے، دونوں کو ملاکر پڑھتے وقت  ’’ام‘‘  کا ہمزہ نہیں پڑھا جائے گا، اس کا معنی ہے: میرا چاند۔  اسی طرح ’’ہم‘‘  جمع متکلم کا صیغہ ہے ، دونوں کو ملا کرتخفیفاً  ایک ’’ہ‘‘ کو حذف کرلیا گیا ہے، لہٰذا ’’ماہم‘‘ کے معنی ہیں ’’ہمارا چاند‘‘ ۔  بہتر یہ ہے کہ ماہم کے بجائے کسی صحابیہ کے نام پر  نام رکھا جائے یا کوئی اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں