بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مامی سے نکاح کرنے کا حکم


سوال

میرے ماموں کی وفات ہو گئی ہے، اب میں اپنی مامی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، میرا رشتہ ماموں کی وجہ سے مامی سے بنتا ہے، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میری شادی مامی سے ہو سکتی ہے یا نہیں؟

 

جواب

اگر آپ کا اپنی مامی سے رضاعت یا کوئی دوسرا  رشتہ (محرمیت کا ) نہیں ہے (مثلاً وہ آپ کی  پھوپھی نہیں ہیں)تو  آپ کی  مامی آپ کے لیے نا محرم ہو ں گی اور  آپ کا ان سے شادی کرنا جائز  ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں