بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مال پہنچنے سے قبل بیع کی صورت


سوال

اگر مال خریدا ہو  اورپورٹ  میں  وہ ابھی شپ نہ ہواہو تو ایسے مال کو فروخت کرنا اور اس پر نفع لینا جائزہے؟

جواب

جب تک مال آپ کے قبضے میں نہیں آیا اس وقت تک اسے آگے فروخت نہیں کرسکتے، فروخت کے لیے شئی کا مالک ہوناضروری ہے، آپ یاآپ کاوکیل جب اس مال پر قبضہ کرلے پھر اسے فروخت کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143807200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں