بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مارکیٹ میں بنی مساجد میں جمعہ کا قیام


سوال

 جو مساجد مارکیٹ کے اوپر بنی ہوں، ان  میں نماز جمعہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

فقہاءِ  کرام نے جہاں جمعہ کی نماز کی صحت کی شرائط ذکر فرمائی ہیں وہاں مسجد کو شرط قرار نہیں دیا ہے،  اس لیے جمعہ کی نماز کے لیے شرعی مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے،  بلکہ اگر کسی علاقہ والے کسی میدان میں بھی جمعہ کی نماز پڑھ لیں تو درست ہو جائے گی،  البتہ بہتر یہ ہے کہ جگہ جگہ جمعہ کی نماز قائم کرنے کی بجائے بڑی مساجد میں ہی جمعہ کی نماز ادا کی جائے؛  تا کہ مسلمانوں کی کثیر تعداد ایک جگہ جمع ہو سکے اور مسلمانوں کی شوکت کا مظہر پیش ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں