بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کے بالغ ہونے کی علامات


سوال

لڑکے کی علامتِ بلوغ کیا ہے ؟

جواب

لڑکے کے بالغ ہونے کی علامات میں سے یہ ہے کہ اسے احتلام ہوجائے، یاانزال ہوجائے یا اس کے جماع کرنے کی وجہ سے بیوی حاملہ ہوجائے۔ اگر اس طرح علامت ظاہر نہ ہو تو قمری اعتبار سے پندرہ سال عمر مکمل ہونے پر بالغ ہونے کا حکم ثابت ہوجاتا ہے۔
"وبلوغ الغلام بالاحتلام، والإحبال، والإنزال ... فحتی یتم لکل منهما خمس عشرة سنةً". (الدرالمختار، کتاب الحجر، فصل بلوغ الغلام بالاحتلام،  ۶/ ۱۵۳) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں