لڑکی والوں کی طرف سے نکاح کا کھانا کھلانا سنت سے ثابت نہیں ہے ،مجھے ایک بزرگ نے یہ بتلایاہے، کیایہ صحیح ہے؟
یہ صحیح ہے کہ لڑکی والوں کی طرف سے کھانا کھلانا سنت سے ثابت نہیں ہے، البتہ غیر شرعی رسومات سے اجتناب کرتے ہوئے لڑکی والوں کی طرف سے آنے والے مہمانوں کی ضیافت جائز ہوگی۔ اسے خلافِ سنت کہہ کہ ناجائز نہیں کہاجائے گا؛ کیوں کہ بہت سے کام سنت میں موجود نہیں ہوتے لیکن جائز ہوتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143804200012
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن