بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لپ اسٹک کے ہوتے ہوئے وضو کرنا


سوال

کیا لپ اسٹک کو وضو کے لیے دھونا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

اگر لپ اسٹک ایسی ہے جو   پانی کے  جلد تک پہنچنےمیں  رکاوٹ  بنتی ہے تو اس کے ہوتے ہوئے وضو نہیں ہوگا، لیکن اگر لپ اسٹک ایسی نہیں ، بلکہ اس کے نیچے جلد تک پانی پہنچ سکتا ہے تو اس کے ہوتے ہوئے وضو ہوجائے گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 5)

''ولو كان عليه جلد سمك أو خبز ممضوغ قد جف فتوضأ ولم يصل الماء إلى ما تحته لم يجز؛ لأن التحرز عنه ممكن. كذا في المحيط''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں