اگر میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران بیوی شوہر سے کہے کہ :مجھے کیوں رکھا ہوا ہے؟ جانے دو، اور شوہر جواب میں کہے : جاؤجہاں جانا ہے۔ تو کیا اس سے کسی قسم کی طلاق واقع ہوگی؟ اگر ہاں تو اس کا کیا حل ہے؟ شوہر کی نیت نہ طلاق کی تھی اور نہ ہے۔ اور نہ ہی اس نے طلاق کا سوچا تھا۔
مذکورہ لفظ کنایات طلاق میں سے ہے، پس جب شوہر کی نیت طلاق کی نہیں تھی تو ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوئی۔ ( شامی، ج: ۳، ص: ۲۹۸، ط: سعید) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143811200088
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن