بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لائف انشورنس پالیسی اور پاک قطر فیملی تکافل میں ملازمت کا حکم


سوال

" پاک قطر تکافل" کمپنی میں لائف انشورنس کروانا کیسا ہے؟ اور اس ادارے میں ایگزیکٹیو کی حیثیت سے نوکری کرنا کیسا ہے؟

جواب

ہماری تحقیق  کے مطا بق مروجہ تکافل کمپنیاں،وقف اورتبرع کے نام پرروایتی بیمہ کاری کے اہداف ومقاصد کوپورا کرنے کی صرف ایک کوشش ہے،یہ کمپنیاں حقیقی معنوں میں تاحال وقف اور تبرع پر قائم نہیں ہوسکیں۔لہذا ان کمپنیوں کی انشورنس پالیسی لینا یاان میں ملازمت کرنا درست نہیں ہے۔چاہے "پاک قطر فیملی تکافل"  ہو یااس کے علاوہ دیگر تکافلی ادارے۔ان کمپنیوں میں ملازمت کی بجائے  حلال اور پاکیزہ روزگار اختیار کرناچاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200094

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں