بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لا یعنی میں وقت ضائع کرنا


سوال

کیا کتے کو شیطان کے تھوک سے پیدا کیا گیا ہے؟ اس ویڈیو کے بارے میں بتائیں!

https://youtu.be/TmQte_oF88I

جواب

اس سلسلے میں کوئی بھی روایت کتب حدیث میں موجود نہیں ہے۔ نیز کتے کی تخلیق کس مادہ سے ہوئی ہے؟ یہ بات ہمارے عقائد و اہم مسائل میں سے کسی چیز سے بھی متعلق نہیں ہے ، لہذا  اس معاملہ میں پڑنے کے بجائے ایسے اہم امور  سے متعلق سوال کرنا چاہیے جن سے ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی اور ترقی حاصل ہو۔  حدیثِ مبارک میں ہے کہ آدمی کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ لایعنی (بے مقصد باتوں اور چیزوں) کو چھوڑ دے۔

نیز جان دار کی ویڈیو یا تصویر شرعاً ناجائز ہے، اس لیے جان دار کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو دیکھنے سے بھی اجتناب کیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200146

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں