بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیصرامین نام کا معنی اور حکم


سوال

 میرا نام ''قیصر امین'' ہے، اس نام کا معنی کیا ہے، کیا یہ رکھنا درست ہے، مکمل طور سے جواب عنایت فرمائیں!

جواب

''قیصر ''  روم کے بادشاہوں کا لقب رہاہے۔ اصل میں اس کا معنیٰ ہے: وہ بچہ جو ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں ہی ہو اور اس کی ماں مر جائے۔  یہ نام رکھنا فی نفسہ جائز ہے،تبدیل کرنا لازم نہیں ہے۔ اگر دستاویزات میں نام کی تبدیلی مشکل نہ ہو تو تبدیل بھی کیا جاسکتاہے۔

بہرحال نام رکھنے میں انبیاء  کرام اور صحابہ رضوان اللہ علیہم  کے ناموں کو یا اچھے معانی والے (عربی) ناموں  کو اختیار کرنا چاہیے۔

امین کا مطلب امانت دار ہے اوریہ نام درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200859

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں