بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قیامت کے دن والد کی طرف منسوب کرکے پکارا جائے گا


سوال

قیامت کے دن اولاد کو کس نام سے پکاراجائے گا؟ماں کے نام سے یا باپ کے نام سے ؟

جواب

حدیث شریف میں ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے اور ان کے والد کے نام سے پکارا جائے گا، چناں چہ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

 ''قیامت کے دن تم کو تمہارے اور تمہارے باپ کے ناموں سے پکارا جائے گا؛ لہذا تم اپنے اچھے نام رکھو''۔ (مشکاۃ المصابیح، ص:408)

البتہ حضرت عیسی علیہ الصلاۃ والسلام کو چوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے بغیر والدکے حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے بطن مبارک سے پیدافرمایاتھا؛ اس لیے انہیں والدہ کی جانب منسوب کرکے عیسیٰ بن مریم پکاراجائے گا،جیساکہ ان کا یہی اسمِ گرامی قرآن پاک میں بھی کئی مقامات پر مذکور ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200151

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں