بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیامت میں سب سے پہلے کس چیز کاحساب ہوگا؟


سوال

قیامت کے دن سب سے پہلے کس چیزکاحساب لیاجائے گا؟ مولاناطارق جمیل صاحب ایک بیان میں فرمارہے تھے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے شوہرکوبیوی سے سلوک یابیوی سے شوہرکے سلوک کاحساب ہوگا۔ اس بارے میں کوئی حدیث ہے تووہ بھی بتائیں۔

جواب

قیامت میں سب سے پہلے کس چیزکے بارے میں سوال کیاجائے گا؟اس سلسلہ میں احادیث مبارکہ میں مختلف چیزوں کاذکرکیاگیاہے۔بعض احادیث میں ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نمازکے بارے میں سوال کیاجائے گا،بعض روایات میں سب سے پہلے قتل ناحق کے بارے میں سوال کاذکرہے۔اسی طرح کنزالعمال کی ایک روایت میں ہے کہ قیامت میں سب سے پہلے بیوی سے شوہرکے حقوق سے متعلق سوال ہوگا۔ان روایات میں علماء نے یوں تطبیق دی ہے کہ حقو ق اللہ کے اعتبار سے سب سے پہلے نمازکے بارے میں سوال یاجائے گا۔اورحقوق العبادمیں سب سے پہلے قتل ناحق کاسوال ہوگا۔نیزباہمی معاشرت سے متعلق سب سے پہلے بیوی سے شوہرکے حقوق کے بارے میں  سوال کیاجائے گا۔کنزالعمال کی وہ روایت مندرجہ ذیل ہے:

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عورتوں سے سب سے پہلے قیامت میں سوال نمازکے متعلق ہوگا،پھران کے شوہروں کے متعلق ہوگا کہ اس کے ساتھ کیسابرتاؤ کیا‘‘۔(کنزالعمال16/166)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143702200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں