بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قیامت کے دن حقوق العباد میں سے پہلا سوال


سوال

قیامت کے دن حقوق العباد میں سب سے پہلے کس چیز کا حساب ہوگا؟

جواب

حقوق العباد میں سے قیامت کے دن سب سے پہلے ناحق خون کے بارے میں فیصلہ ہوگا،  نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے : قیامت کے دن لوگوں میں سب سے پہلے فیصلہ ناحق خون کے بارے میں ہوگا۔

ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :  یہ حدیث اس حدیث کے مخالف نہیں جس میں یہ ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے بارے میں حساب کتاب ہوگا، کیوں کہ نماز حقوق اللہ میں سے ہے، یہ کہنا زیادہ ظاہر ہے کہ  مامورات (جن کاموں کے کرنے کا حکم ہے) میں سے پہلا حساب کتاب نماز کا اور منہیات (جن کا موں کے نہ کرنے کا حکم ہے) میں سے پہلا  حساب ناحق خون کا ہوگا۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح - (6 / 2259) ط: دار الفكر، بيروت:

"وعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ( «أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء» ". متفق عليه.

وليس هذا الحديث مخالفاً لقوله: أول ما يحاسب به العبد صلاته ؛ لأن ذلك في حق الله، وهذا فيما بين العباد. قلت: الأظهر أن يقال: لأن ذلك من المنهيات، وهذا في المأمورات، أو الأول في المحاسبة، والثاني في الحكم، لما أخرج النسائي عن ابن مسعود مرفوعاً: " «أول ما يحاسب العبد عليه صلاته، وأول ما يقضى بين الناس في الدماء» ". وفي الحديث إشارة إلى أن الأول الحقيقي هو الصلاة، فإن المحاسبة قبل الحكم، وفيه اقتباس من قوله تعالى: {قد أفلح المؤمنون   الذين هم في صلاتهم خاشعون} [المؤمنون: 1 - 2] الآية. وقوله عز وجل: {إلا المصلين   الذين هم على صلاتهم دائمون} [المعارج: 22 - 23] الآية". فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں