بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قلب کی پاکیزگی ور بد نظری سے بچنے کا طریقہ


سوال

پاکیزگی قلب کے لیے اور بد نظری سے بچنے کے لیے کوئی آسان سا عمل یا وظیفہ ارشاد فرمائیں!

جواب

نیک ماحول اور اچھی صحبت اختیار کریں، اس دھیان سے اللہ کا ذکر کثرت سے کریں کہ وہ مجھے دیکھ رہاہے، نیز  درج ذیل دعائیں پڑھنے کا اہتمام کریں :

1- "اَللّٰهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِيْ مِنَ النِّفَاقِ، وَعَمَلِيْ مِنَ الرِّیَاءِ، وَلِسَانِيْ مِنَ الْکَذِبِ، وَعَیْنِيْ مِنَ الْخِیَانَةِ؛ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْیُنِ وَمَاتُخْفِي الصُّدُوْرِ".

ترجمہ: اے اللہ میرے دل کو نفاق، میرے عمل کو  رِیا ونمود ، میری زبان کو جھوٹ اور میری آنکھ کو خیانت سے پاک فرما!  بے شک تو آنکھوں کی خیانت اور دل میں چھپے خیالات کو جانتا ہے۔

2- "اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْئَالُكَ الْهُدٰی وَالتُّقیٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی".

ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور غنا کا سوال کرتاہوں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200537

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں