بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قضاء نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ


سوال

قضاء  نمازوں کی  ادائیگی کا طریقہ کیا ہے?

جواب

۱۔قضا نمازیں پہلے اپنی رائے اورخیال غالب سے متعین کرلینی چاہئیں  اورجتنے سالوں یامہینوں کی نمازیں قضاہوئی ہیں انہیں تحریرمیں لے آئیں ،پھرقضاکرتے وقت یہ نیت کرے کہ سب سے پہلے جوفجریاظہر وغیرہ رہ گئی وہ قضاکرتاہوں،اسی طرح پھر دوسرے وقت نیت کرے ۔۲۔اسی طرح ایک دن کی تمام نمازیں فوت شدہ ایک وقت میں پڑھ لیاکرے یہ بھی درست ہے۔نیزایک آسان صورت فوت شدہ نمازوں کی ادائیگی کی یہ بھی ہے کہ ہرایک فرض وقتی نمازکے ساتھ وہی نمازقضاکی نیت سے بھی پڑھ لیاکرے ،جتنے برس یاجتنے مہینوں کی نمازیں قضاہوئی ہیں اتنے سال یامہینوں تک اداکرتارہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں