بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قسم کھائی کہ "پیسے نہیں لوں گا" پھر لے لیے


سوال

اگر کوئی شخص دوسرے آدمی کو پیسے دے رہا ہے اور وہ قسم کھا لے کہ میں نہیں لوں گا۔  لیکن دینے والا بھی قسم کھا لے کہ ضرور لے لو اور پیسے پھینک دے۔  اور دوسرا شخص جس نے نہ لینے کی قسم اٹھائی تھی وہ لے لے تو کیا یہ آدمی حانث ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں پیسے نہ لینے کی قسم کھانے کے بعد پیسے لینے والا حانث ہوجائے گا چاہے دوسرے شخص کے پیسے پھینک دینے کے بعد ہی اس نے کیوں نہ لیے ہوں۔

لسان العرب (3 / 472):
’’الأخذ: خلاف العطاء، وهو أيضاً التناول‘‘. 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں