بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قسم کا کفارہ ایک ہی مسکین کو دینا


سوال

قسم کا کفارہ کیسے دے ؟ کیا ایک ہی مسکین کو سارا کفارہ دے یاالگ الگ کو ؟

جواب

قسم ٹوٹنے کا کفارہ یہ ہے : دس مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلانا، یا ان کو کپڑا دینا، یا ایک غلام آزاد کرنا۔  ان تینوں میں اختیار ہے, جس سے چاہے کفارہ ادا کرے۔  اور اگر ان تینوں میں سے کسی ایک پر بھی قدرت نہ ہو تو تین دن لگاتار روزے رکھے۔

ایک مسکین کا ایک وقت کے  عام کھانے کا اندازا  لگایا جاسکتا ہے۔ اگر غلہ دے تو (ایک مسکین کے لیے ایک)صدقہ فطر کی مقدار ہونا چاہیے،  جس کی کم سے کم مقدار آج کل 90 روپے ہے، بہتر ہے کہ 100 روپے کے حساب سے دے، یوں دس مسکینوں کے کھانے کے  1000 روپے ہوجائیں گے۔

 کفارہ  ایک فقیر کو  ایک ہی وقت میں سارا دینا درست نہیں،   اگر ایک ہی فقیر کو دینا ہو تو روزانہ دس دن تک اسے ہر دن دو وقت کا کھانا یا دو وقت کے کھانے کے پیسے (100 روپے) دیتا رہے، دس دن بعد کفارہ ادا ہوجائے گا، اور بیک وقت دینا چاہتاہے تو  دس مسکینوں کو ایک ہی دن مین دو وقت کا کھانا یا اس کی رقم (یعنی ہر ایک فقیر کو ایک صدقہ فطر کی رقم 100 روپے) دے دے۔ یہ دونوں صورتیں درست ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200367

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں