اگر مہرموجل ہو تو قربانی کے لیے کیا نصاب سے نکال دیاجائے گا؟
واضح رہے کہ اگر مہر معجل ہو یا مؤجل عند الطلب ہو یا محض مؤجل ہو اور شوہر اس کی ادائیگی کے لیے رقم جمع کرنے کی جستجوکر رہا ہو تو ان صورتوں میں مالی عبادات (زکاۃ، قربانی اور صدقہ فطر) کے واجب ہونے نہ ہونے کا فیصلہ اس مہر کے منہا کرنے کے بعد ہوگا ۔ البتہ اگر مہر مؤجل ہو اور نہ بیوی کی طرف سے ادائیگی کا مطالبہ ہو اور نہ ہی شوہر ادا کرنے کی جستجو میں ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ مہر منہا نہیں کیا جائے گا، پس صورتِ مسئولہ میں مذکورہ بالا تفصیل کو سامنے رکھ کر شوہر اپنے بارے میں فیصلہ کرلے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201637
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن