اگر کسی شخص نے ایک قربانی خریدی، پھر اس کا اچھاریٹ ملنے پر بیچنا چاہے تو کیا اب وہ اس کو بیچ سکتا ہے؟
قربانی کے لیے جانور خریدنے کے بعد اس کو فروخت کرنا مناسب نہیں، تاہم اگر فروخت کرکے دوسرا جانور اسی قیمت کا یا اس سے زیادہ قیمت کا خریدا تو یہ جائز ہے۔ اگر پہلے جانور سے کم قیمت کا جانور خریدا ہے تو اس میں جو نفع ہوا ہے وہ نفع صدقہ کردینا ضروری ہے۔
الفتاوى الهندية - (5 / 302):
"وَلَوْ بَاعَ الْأُضْحِيَّةَ جَازَ ... وَيَشْتَرِي بِقِيمَتِهَا أُخْرَى وَيَتَصَدَّقُ بِفَضْلِ مَا بَيْنَ الْقِيمَتَيْنِ". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200239
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن