بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور میں عیب پیدا ہو گیا


سوال

قربانی کے لیے جانور خریدا ہوا تھا،  اچانک گرنے سے اس کے پاؤں (کھر) میں چوٹ لگ گئی، بظاہر زخم نہیں،  لیکن جگہ سوج گئی ہے اور چل نہیں سکتا،  اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر جانور بالکل بھی اپنا پیر زمین پر رکھنے پر قادر نہ رہا اور چلتے ہوئے بقیہ تین پاؤں زمین پر رکھ کر چلتاہے، اور زخمی پاؤں اٹھاکر چلتاہے اور یہ عیب قربانی کے وقت تک برقرار رہے تو ایسے عیب دار جانور کی قربانی درست نہیں۔ البتہ اگر کھر ایسی چوٹ آئی ہے کہ جانور چلتے وقت اس پاؤں کو بھی زمین پر رکھ کر سہارا لیتاہے، یا فی الحال تو  وقتی چوٹ کی وجہ سے جانور  زخمی پاؤں زمین پر نہ رکھ رہا ہو لیکن قربانی سے قبل تن دُرست ہوجائے تو ایسے جانور کی قربانی درست ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں