قربانی کس شخص پر واجب ہے؟
جو شخص مال دار صاحبِ نصاب ہے، یا عید الاضحیٰ کے دنوں میں اس کی ملکیت میں ضرورت سے زائد اتنا مال یا چیز یں ہیں کہ ان کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے، تو اس پر قربانی واجب ہے، اور اس پر لازم ہے کہ اپنی طرف سے ایک حصہ قربانی کرے۔
الدر المختار مع الشامیة:
"وشرائطها الإسلام والإقامة والیسار الذي یتعلق به وجوب صدقة الفطر لا الذکور فتجب علی الأنثیٰ". (الدر المختار)
وفي الشامية:
"قوله: (الیسار) بأن ملک مأتي درهم أو عرضاً یساویها غیر مسکنة ... یحتاجه إلی أن یذبح الأضحیة". (۹/۳۷۹ ، کتاب الأضحیة) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200052
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن