بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کرنے کے بعد پتا چلا کہ جانور کم عمر تھا تو کیا حکم ہے؟


سوال

قربانی کے بعد پتا لگے کہ جانور کم عمر تھا یعنی کھیرا تھا، دو دانت پورے نہیں تھے، کیا اس کی جگہ دوبارہ قربانی کرنا ہو گی؟

جواب

اگر کسی نے قربانی کر لی اور قربانی کے بعد پتا چلا کہ اس جانور کی عمر پوری نہیں تھی تو اس جانور کی قربانی درست نہیں ہوئی، اب اگر قربانی کے ایام باقی ہوں تو دوسرے جانور کی قربانی کرنا ضروری ہو گا، اور اگر قربانی کے ایام باقی نہ ہوں تو ایک جانور کی قیمت کے بقدر رقم صدقہ کر دے۔

واضح رہے کہ عمر پوری ہونے میں  دانت کا پورا ہونا یا نہ ہونا اصل معیار نہیں ہے، دانت کا ہونا ایک علامت ہے،  اصل معیار گائے بیل میں دو  سال پورا ہونا ہے، اور بکرے میں ایک سال پورا ہونا ہے، اگر با وثوق ذریعہ سے یہ پتا چل جائے کہ جانور کی عمر پوری ہے،  لیکن اب تک دانت پورے نہ آئے ہوں تو ایسے جانور کی قربانی درست ہو گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200366

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں