بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم کی کسی آیت کا اردو ترجمہ لکھنا


سوال

 سوشل میڈیا وغیرہ پر قرآن کریم کی کسی آیت کا صرف اردو ترجمہ لکھنا کیسا ہے؟یعنی کہ عربی اصل آیت ساتھ نا لکھی ہو اور صرف اردو یا انگلش میں اس کا ترجمہ لکھا ہو۔  مثلاً: جس طرح کہ یہ عبارت ہے: " مگر ان شاء اللہ کہہ کر یعنی اگر اللہ چاہے تو کردوں گا اور جب اللہ کا نام لینا بھول جائو تو یاد آنے پر لے لو۔اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگارمجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے"۔(سورۃ الکہف: آیت،23۔24 ) کیا یہ لکھنا جائز ہے؟

جواب

قرآن کریم کی کسی آیت کریمہ کا اردو ترجمہ لکھ سکتے ہیں بشرطیکہ ترجمہ مستند  اور باحوالہ ہو، بطور مثال محولہ بالا دونوں آیات کا مستند ترجمہ دو مختلف تفسیروں سے درج کیا جارہاہے:

1۔ " اور نہ کہنا کسی کام کو کہ  میں یہ کروں گا کل کو مگر یہ کہ اللہ چاہے اور یاد کرلے اپنے رب کو جب بھول جائے اور کہہ امید ہے کہ میرا رب مجھ کو دکھلائے اس سے زیادہ نزدیک راہ نیکی کی"۔ (تفسیر عثمانی، الکہف:23۔24 )

2۔ " اور آپ کسی کام کی نسبت یوں نہ کہا کیجیے کہ میں اس کو کل کروں گا مگر خدا کے چاہنے کو ملادیاکیجیے اور جب آپ بھول جاویں تو اپنے رب کا ذکر کیا کیجیے اور کہہ دیجیے کہ مجھ کو امید ہے کہ میرا رب مجھ کو دلیل بننے کے اعتبار سے اس سے بھی نزدیک تر بات بتلادے"۔ (بیان القرآن، سورۃ الکہف: 23، 24) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں