بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کے علاوہ دیگر آسمانی کتب کلام اللہ ہیں یا نہیں؟


سوال

 قرآن پاک اللہ پاک کا کلام ہے، تو کیا باقی آسمانی کتابیں بھی اللہ پاک کا کلام ہیں یا وہ کتابیں ہیں، کلام نہیں ہیں؟ وضاحت فرمائیے !

جواب

انبیاء کرام علیہم السلام پر وحی نازل ہونے کی مختلف صورتیں تھیں، کبھی تو فرشتہ وحی لے کر آتا، کبھی لکھی ہوئی کتاب مل جاتی،کبھی اللہ تعالی بغیر کسی واسطے کے خود کلام فرماتے،الغرض انبیاء کرام علیہم السلام پر وحی جس صورت میں بھی آئے وہ اللہ کا کلام ہے اور اسی کا نازل کردہ قانون و حکم ہے، چناں چہ جس طرح قرآن کتاب اللہ ہونے کے ساتھ ساتھ کلام اللہ بھی ہے، اسی طرح دیگر آسمانی کتابیں کتاب اللہ بھی ہیں کلام اللہ بھی ہیں، قرآن مجید میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہودیوں کی کتاب اللہ میں تحریف کا ذکر یوں فرمایاہے:

﴿ اَفَتَطْمَعُوْنَ اَنْ يُّؤْمِنُوْا لَكُمْ وَقَدْكَانَ فَرِيْق مِّنْهُمْ يَسْمَعُوْنَ كَلٰمَ اللّٰهِ ثُمَّ يُحَرِّفُوْنَهٗ مِنْ بَعْدِ مَاعَقَلُوْهُ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ ﴾ (البقرة:75)

ترجمہ: ' کیا تم (مسلمان) امید رکھتے ہو کہ یہ (یہود) ایمان لے آئیں گے تم (یعنی تمہارے دین) پر! حال آں کہ ان میں ایک فریق (گروہ) اللہ کا کلام سنتاتھا پھر اسے سمجھنے کے بعد اس میں تحریف کرتاتھا باوجود یہ کہ وہ جانتے تھے'۔

مذکورہ آیت میں تورات کو کلام اللہ کہاگیا ہے، لہٰذا دیگر آسمانی کتابوں کو بھی کلام اللہ کہنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200611

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں