بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن پڑھنا زیادہ افضل ہے یا تفسیر پڑھنا


سوال

قرآن پڑھنا زیادہ افضل ہے یا تفسیر پڑھنا؟

جواب

دونوں ہی اپنی اپنی جگہ اہمیت اور فضلیت رکھتے ہیں ۔اور دونوں ہی کا اہتمام کرنا چاہیے، قرآنِ پاک کا پڑھنا  باعثِ ثواب اور برکت ہے۔اور قرآنِ پاک کا سمجھناباعثِ اصلاح ہے۔ اور مواقع ومقاصد کے اعتبار سے دونوں کی ضرورت واہمیت میں فرق آسکتاہے، تاہم قرآنِ مجید اور احادیثِ مبارکہ میں تلاوت (اگرچہ معنیٰ سمجھے بغیر ہو) کے مستقل فضائل وارد ہوئے ہیں، اور قرآنِ مجید کو سمجھ کر تلاوت کرنے کی مزید فضیلت ہے۔ لہٰذا سمجھے بغیر تلاوتِ قرآنِ کریم کو فضیلت میں کم نہ سمجھا جائے، تلاوت مستقل طور پر مطلوب ہے، اور آپ ﷺ کے مقاصد اور معمولات اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے معمولات میں شامل ہے۔ اور تفسیر پڑھنی ہو تو بھی قرآنِ کریم کے عربی الفاظ ساتھ ساتھ پڑھے جائیں تاکہ تلاوت اور قرآن فہمی دونوں جمع ہوجائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200994

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں