بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن پاک یاد کرکے بھلادینے کا حکم


سوال

قرآن پاک یاد کرکے بھلادینے کا کیا حکم ہے؟

جواب

قرآن پاک یاد کرکے بھلادینا بہت بڑا گناہ ہے، حدیث شریف میں اس پر سخت وعید آئی ہے کہ ایسا شخص  قیامت میں  اللہ تعالی کے سامنے کوڑھی ہونے کی حالت میں حاضر ہوگا۔

اس کا تدارک یہی ہے کہ ہمت کرکے دوبارہ یاد کرے اور ہمیشہ پڑھتا رہے، اور جب بھول جانے کے بعد دوبارہ پڑھ لیا اور پھر ہمیشہ پڑھتا رہا، مرتے دَم تک نہ بھولا تو قرآن مجید بھولنے کا وبال نہیں ہوگا۔

'' 3340 - حدثنا سعيد بن عامر عن شعبة عن يزيد بن أبي زياد عن عيسى عن رجل عن سعد بن عبادة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ما من رجل يتعلم القرآن ثم ينساه إلا لقي الله يوم القيامة وهو أجذم''۔(سنن الدارمي (2/ 529)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200435

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں