بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن پاک کوچومنا


سوال

اکثر لوگ جھک کر قرآن پاک کو چومتے ہیں اور بعض اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ جائز نہیں ہے یہ جھکنا ؟

جواب

قرآن کریم مقدس کلام ہے،اسے تعظیم اوربرکت کی غرض سے چومناجائزہے ورصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے ثابت ہے،''تقبیل المصحف قیل بدعۃ لٰکن روی عن عمررضی اللہ عنہ انہ کان یاخذ المصحف کل غداۃ ویقبلہ ویقول عھد ربی ومنشورربی عزوجل۔وکان عثمان رضی اللہ عنہ یقبل المصحف ویمسحہ علی وجھہ''[فتاویٰ شامی،کتاب الحظروالاباحۃ،6/384،ط:سعید۔]

لیکن اٹھاکرچومناچاہئے،میز پررکھے ہوئے قرآن پاک کوجھک کریاجھکتے ہوئے قرآن کریم کونہیں چومناچاہئے۔فقہاء کرام نے جھک کرچومنے کو مکروہ لکھاہے۔[فتاویٰ محمودیہ ،باب مایتعلق بالقرآن،عنوان:قرآن پاک کوچومنا،3/532،ط:فاروقیہ]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143606200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں