بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآنِ پاک کو ترتیب سے حفظ کرنا چاہیے یا جیسے آسانی ہو ویسے کیا جا سکتا ہے؟


سوال

قرآنِ  پاک کو ترتیب سے حفظ کرنا چاہیے یا جیسے آسانی ہو ویسے کیا جا سکتا ہے؟ بعض لوگ آخر سے حفظ کرنا شروع کرتے ہیں اور پورا اسی طرح سے کرتے ہیں اور بعض بیچ سے یاد کرتے ہیں، تو کون سا طریقہ بہتر ہے؟

جواب

قرآنِ مجید  حفظ کرنے والے کو اپنی سہولت اور آسانی کو مدِ نظر رکھ کر قرآن حفظ کرنا جائز ہے،  بالترتیب یاد کرنا ضروری نہیں، البتہ آخری پارے / سورت سے حفظ شروع کیا جائے تو ہر پارہ / سورت حفظ کرتے ہوئے اس پارے یا سورت کو شروع سے شروع کیا جائے، آیات یا رکوع کو معکوس (الٹی ترتیب کے مطابق) نہ پڑھا جائے، یعنی پارے / سورت کے آخری رکوع یا آخری آیت سے یاد کرنا نہ شروع کیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں