بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر


سوال

قرآن پاک کا کون سا  ترجمہ اور تفسیرپڑھناچاہیے؟  اور آپ کی کوئی app ہے  قرآن پاک کےترجمہ اور تفسیر کی ؟

جواب

اکابر علماء کے اردو تراجم اور تفاسیر میں سے کوئی بھی ترجمہ یا ترجمہ مع تفسیر اپنی استعداد کے مطابق پڑھ سکتے ہیں، ذیل میں اکابر کے چند مستند تراجم کا نام درج کیا جاتاہے:

1- حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی تفسیر بیان القرآن، (ترجمہ مع مختصر تفسیر)۔

2- حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کا ترجمہ قرآن اور اس کے حاشیے پر حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ کے تفسیری افادات تفسیر عثمانی کے نام سے دست یاب ہیں۔

مذکورہ دونوں تفسیری افادات اور تراجم کو بہت آسان اور عام فہم انداز میں یک جا کرکے ہماری جامعہ کے استاذ مولانا محمد عمر انور بدخشانی صاحب نے ’’آسان بیان القرآن‘‘ کے نام سے طبع کردیا ہے۔ بہتر ہے کہ اسی سے استفادہ کرلیا جائے۔ 

3- مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا ترجمہ قرآنِ مجید و مختصر تفسیر بنام ’’آسان ترجمہ قرآن‘‘ سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

4- اگر صرف ترجمہ پڑھنا ہو تو حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ کے ترجمہ قرآنِ مجید کا مطالعہ بھی مفید رہے گا۔

5- اگر تفصیلی تفسیر پڑھنا مقصود ہو تو معارف القرآن از مفتی محمد شفیع  عثمانی رحمہ اللہ سے استفادہ کرلیا جائے۔

ہماری ایپلی کیشن پر قرآنِ مجید و تفاسیر کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے، فی الحال یہ سہولت دست یاب نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں