بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن سے متعلق معلومات


سوال

(1) قرآن مجید میں سب سے زیادہ کس نبی کا نام آیا ہے؟

(2) قرآن میں کل کتنے فرشتوں کے نام آئے ہیں؟

(3) اُن صحابیات کے نام جنہیں پورا قرآن حفظ یاد تھا؟

(4) قرآن پاک کے پہلے حافظ کا نام بتائیں؟

(5) اللہ پاک نے قرآن مجید میں کس درخت کی قسم کھائی ہے؟

جواب

1-قرآن کریم میں کل پچیس رسولوں اور نبیوں کا ذکر آیا ہے :

(1) حضرت آدم علیہ السلام(2)حضرت نوح علیہ السلام(3)حضرت ادریس علیہ السلام(4) حضرت صالح علیہ السلام(5) حضرت ہود علیہ السلام(6) حضرت ابراہیم علیہ السلام(7)حضرت لوط علیہ السلام (8)حضرت اسماعیل علیہ السلام(9)حضرت اسحاق علیہ السلام(10)حضرت یعقوب علیہ السلام(11) حضرت یوسف علیہ السلام (12)حضرت موسی علیہ السلام(13)حضرت ہارون علیہ السلام(14)حضرت زکریا علیہ السلام(15)حضرت یحیی علیہ السلام(16) حضرت الیسع علیہ السلام(17)حضرت ذوالکفل علیہ السلام(18)حضرت داؤد علیہ السلام(19) حضرت سلیمان علیہ السلام(20)حضرت ایوب علیہ السلام(21) حضرت الیاس علیہ السلام (22)حضرت یونس علیہ السلام(23) حضرت شعیب علیہ السلام(24)حضرت عیسی علیہ السلام(25) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔

2-ان میں سب سے زیادہ حضرت موسی علیہ السلام کا نام آیا ہے۔

جن فرشتوں کا نام قرآن مجید میں آیا ہوا ہے وہ یہ ہیں :

(1) جبریل (2) میکائیل (3) مالک(4) ہاروت و ماروت۔

3-اس کا جواب معلوم نہ ہوسکا۔

4۔ قرآنِ مجید بصورتِ وحی حضرت جبرئیل امین، رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا کرتے تھے، لہٰذا آپ دونوں ہی سب سے پہلے حافظِ قرآن تھے۔

قرآن میں اللہ تعالی نے انجیر اورزیتون کے درخت کی قسم اٹھائی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200234

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں