بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانے کا حکم


سوال

قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانے سےمتعلق کیا کوئی وعید ہے؟ اور اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اس بارے میں صراحۃً حدیث تو نہیں ملی، لیکن مسلمانوں کو قبلہ اور شعائر اللہ کی تعظیم کا حکم دیا گیا ہے، جو واجب کے درجے میں ہے، لہٰذا جو عمل قبلہ یا شعائر دین کی تعظیم کے خلاف یا اہانت کا سبب ہو وہ گناہ ہوگا۔قبلہ کی طرف پاؤ ں پھیلانا  قبلہ (یعنی بیت اللہ) کی بے ادبی اور بے احترامی ہے،  بلا عذر قصداً واراداۃً ایسا کرنا مکروہِ تحریمی یعنی حرام کے قریب ہے،  مکروہِ تحریمی کا ارتکاب گناہ ہے، جو شخص جان بوجھ کر قبلہ کی طرف پیر  پھیلاتا ہے فقہاءِ کرام نے اسے فاسق اور مردود الشہادۃ  لکھاہے، یعنی فقہاء نے   قصداً  کعبۃ اللہ کی طرف پاؤں پھیلانے والے کی گواہی کو قابل قبولِ قرار  نہیں دیا ہے ،  اور گواہی صرف اسی عمل کے ارتکاب سے مردود ہوتی ہے جو عمل فسق کے دائرہ میں داخل ہوتا ہو،  البتہ اگر قصداًیا تساھلاً( معمولی اور ہلکا سمجھتے ہوئے) نہ ہو تو پھر گناہ نہیں، تاہم خلافِ ادب ضرور ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 655):

"(ويكره) تحريماً (استقبال القبلة بالفرج) ولو (في الخلاء) بالمد: بيت التغوط، وكذا استدبارها (في الأصح كما كره) لبالغ (إمساك صبي) ليبول (نحوها، و) كما كره (مد رجليه في نوم أو غيره إليها) أي عمداً لأنه إساءة أدب، قاله منلا ناكير، (أو إلى مصحف أو شيء من الكتب الشرعية إلا أن يكون على موضع مرتفع عن المحاذاة) فلا يكره قاله الكمال

 (قوله: مد رجليه) أو رجل واحدة ومثل البالغ الصبي في الحكم المذكور ط (قوله أي عمداً) أي من غير عذر أما بالعذر أو السهو فلا ط.

(قوله: لأنه إساءة أدب) أفاد أن الكراهة تنزيهية ط، لكن قدمنا عن الرحمتي في باب الاستنجاء أنه سيأتي أنه بمد الرجل إليها ترد شهادته. قال: وهذا يقتضي التحريم فليحرر، (قوله: إلا أن يكون) ما ذكر من المصحف والكتب؛ أما القبلة فهي إلى عنان السماء". 


فتوی نمبر : 144004200058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں