بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قبل از وقت نمازوں کی ادائیگی


سوال

کسی شخص کومعلوم ہے کہ آج اس کاآپریشن ہے،اور وہ کوئی نمازادانہیں کرسکے گا،توکیاوہ پہلے سے ہی ایڈوانس ساری نمازیں اداکرسکتاہے؟یابعد میں وہ قضاہی پڑھے گا؟

جواب

کوئی بھی نمازاپنے وقت سے پہلے ادانہیں کی جاسکتی،وقت کاداخل ہونانمازکے صحیح ہونے کے لیے شرط ہے۔اگرکسی شخص کاآپریشن ہواور نمازکاوقت داخل ہوچکاہوتب تووہ نمازاداکرسکتاہے۔جن نمازوں کاوقت ابھی داخل نہیں ہواوہ نمازیں قبل از وقت ادانہیں ہوسکتیں۔آپریشن کی وجہ سے جونمازقضاہوجائے وہ بعد میں اداکرلے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143806200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں