بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قبرستان کے درختوں کا حکم


سوال

میرے گاؤں کے قبرستان میں شروع سے ہی کیکر اور بیری کے علاوہ مختلف قسم کے خود رو درخت اور جھاڑیاں ہیں، وقفے وقفے سے درخت اور گھاس بیچ دی جاتی ہے اور پیسوں کو چندے کے طور پر رکھ لیا جاتا ہے، قبرستان کی حرمت کے پیش نظر چار دیواری اور دروازہ بھی لگا دیا گیا ہے، تا کہ مال مویشی داخل نہ ہوں، ایک چھوٹی مسجد اور جنازہ گاہ بھی اس چار دیواری کے اندر ہے، میں نے ثواب کی نیت سے اپنی جیب سے دیوار کے ساتھ ایک قطار میں پیوند شدہ بیری اور کچھ امرود کے پودے لگاۓ ہیں، اب کچھ حضرات پھل دار پودے لگانے پر اعتراض کر رہے ہیں اور کہتے ہیں ان پر جب پھل لگے گا اور بچے پھل توڑیں گے تو قبرستان کی بے حرمتی ہو گی. براہ کرم قران و حدیث کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں.

جواب

مذکورہ صورت میں درخت آپ کے مملوکہ ہیں اور اگر آپ اس کی آمدنی قبرستان پرخرچ کرتے ہیں تو کارثواب ہے۔قبرستان میں خالی جگہ پر درخت لگانا تو منع نہیں  ہے لیکن قبروں کی بے احترامی منع ہے،اس لیے فی الحال اگر درخت بے حرمتی کا باعث نہیں بن رہے ہیں تو انہیں لگے رہنے دیا جائے اور اگر پھل لگنے کے بعد لوگوں کا خدشہ درست ثاب ہو اور بچوں کو درخت کاٹے بغیر منع کرنا ممکن نہ ہو تو پھر کاٹ لیے جائیں۔

الفتاوى الهندية - (19 / 299) مقبرة عليها أشجار عظيمة فهذا على وجهين : إما إن كانت الأشجار نابتة قبل اتخاذ الأرض أو نبتت بعد اتخاذ الأرض مقبرة .ففي الوجه الأول المسألة على قسمين : إما إن كانت الأرض مملوكة لها مالك ، أو كانت مواتا لا مالك لها واتخذها أهل القرية مقبرة ، ففي القسم الأول الأشجار بأصلها على ملك رب الأرض يصنع بالأشجار وأصلها ما شاء ، وفي القسم الثاني الأشجار بأصلها على حالها القديم . وفي الوجه الثاني المسألة على قسمين : إما إن علم لها غارس أو لم يعلم ، ففي القسم الأول كانت للغارس ، وفي القسم الثاني الحكم في ذلك إلى القاضي إن رأى بيعها وصرف ثمنها إلى عمارة المقبرة فله ذلك ، كذا في الواقعات الحسامية .


فتوی نمبر : 143707200042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں