بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر گر جانے کی صورت میں کیسے اصلاح کی جائے؟


سوال

میت کو دفنانے کے بعد تقریباً ایک دو گھنٹے بعد یا ایک دو دن بعد اگر تختے گر کر میت کے اوپر آ جائیں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟ آیا قبر کو دوبارہ درست کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ 

جواب

اگر میت کو قبر میں رکھ کر تختہ وغیرہ لگا دیا اور مٹی بھی ڈال دی حتیٰ کہ مٹی سے تختے چھپ گئے پھر تختے گر جائیں تو ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ اوپر سے ہی مزید مٹی ڈال دی جائے اور قبر کو بند کر دیا جائے، قبر اکھاڑنا جائز نہ ہو گا، ہاں! اگر تختہ مٹی سے چھپنے سے پہلے گر جائے تو تختہ اکھاڑ کر درست کرنا جائز ہو گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 236):
"(قوله: ولاينبش ليوجه إليها) أي لو دفن مستدبراً لها وأهالوا التراب لاينبش؛ لأن التوجه إلى القبلة سنة، والنبش حرام، بخلاف ما إذا كان بعد إقامة اللبن قبل إهالة التراب فإنه يزال ويوجه إلى القبلة عن يمينه حلية عن التحفة". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں