بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر پر فاتحہ پڑھنے کا طریقہ


سوال

قبر پر فاتحہ پڑھنے کا طریقہ بتادیں!

جواب

اہلِ سنت والجماعت کے ہاں ایصالِ ثواب کے لیے قبر پر یا غائبانہ طور پر قرآنِ کریم پڑھنا جائز ہے،  اور اس کا  ثواب مردے کو پہنچتا ہے، ایصالِ ثواب کا  کوئی مخصوص طریقہ سنت سے ثابت نہیں، نیز قبر پر جاکر پڑھنے کا التزام بھی نہیں ہے، کسی بھی جگہ سے پڑھ کر ایصالِ ثواب سے میت کو ثواب پہنچ جاتاہے۔ البتہ قبرستان  جانا ہو تو قبرستان میں داخل ہوتے وقت اولاً درج ذیل دعا پڑھ لی جائے:

"اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَهْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللهُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ".

اورپھر بہتر ہے کہ ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص یا سورہ یسین  یا  حسبِ سہولت واستطاعت قرآنِ کریم کا کوئی بھی حصہ جوزبانی یاد ہو یادیکھ کر پڑھنا چاہیں  پڑھ کر اس کاثواب مردے کو  بخش دیاجائے۔ فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201675

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں