بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قالین پاک کرنے کا طریقہ/ناپاک قالین پر کپڑا بچھا کر نماز پڑھنا


سوال

اگر قالین پر کوئی نجاست جیسے بچے کا پیشاب یا فضلہ لگ جائے تو جگہ کو پاک کیسے کریں گے؟ نیز پاک کیے بغیر اس سوکھی جگہ پر پاک صاف کپڑا بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب

1- قالین  جسے نچوڑا نہ جاسکے وہ اگر ناپاک ہوجائے، تو اس کی پاکی کا طریقہ یہ ہے کہ اسے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ دھوکر اتنی دیر چھوڑدیا جائے کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے، (پوری طرح سوکھنا ضروری نہیں) تین مرتبہ ایسا کرنے سے وہ  قالین پاک  ہو جائے گا۔

2-  ناپاک جگہ پر اتنا موٹا کپڑا بچھا کر نماز پڑھی جائے جس سے چادر کے اوپر نجاست کا اثر ظاہر نہیں ہورہاہو تو  نماز درست ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں