بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

 فیس ایپ کے متعلق فتوی


سوال

فیس ایپ کے متعلق فتوی درکار ہےجس میں نوجوان کے بڑھاپے کی تصویر کشی کی جاتی ہے، یعنی وہ ایپ موجودہ شکل و صورت کو بوڑھا کرکے دکھاتی ہے۔

جواب

جس طرح کسی بھی جان دار  کی تصویر کشی کرنا بلا ضرورتِ شرعیہ  جائز نہیں ہے، اسی طرح جان دار کی تصویر میں ایڈیٹنگ کرنا بھی جائز نہیں ہے، لہذا تصویر پر مشتمل کوئی بھی ایپ بلا ضرورت استعمال کرنا جائز نہیں ہے، نیز کسی تصویر میں تبدیلی کرکے دیکھنا لغو اور بے کار عمل ہے، عبث میں وقت ضائع کرنے کے بجائے بامقصد اعمال میں زندگی گزرانی چاہیے، آدمی کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ ہر لایعنی بات اور کام سے خود کو بچائے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200975

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں