بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فیروزہ پہننے کا حکم


سوال

 مرد کا انگوٹھی میں فیروزہ پتھر پہننا کیسا ہے؟

جواب

انگوٹھی میں کسی خاص پتھر کا استعمال اس عقیدے کے ساتھ کرنا کہ یہ پتھرجانی یا مالی نفع ونقصان میں مؤثر ہے، جائز نہیں۔ خداوند تعالی کے حکم کے بغیرنرا پتھر اپنے اندر کوئی اثر نہیں رکھتا ۔ مردوں کے لیے ساڑھے چار ماشہ تک چاندی کی انگوٹھی پہننے کی شرعاً اجازت ہے  اور اس میں کسی بھی  پتھر کا نگینہ  استعمال کرسکتے ہیں، مگر پتھر کو مؤثر سمجھ کر اسے انگوٹھی میں استعمال کرنا جائزنہیں ۔ فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 143909202310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں