بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فکس ڈیپازٹ میں پیسے رکھوانا


سوال

میری تین بیٹیاں ہیں، میں ان کی شادی کے لیے فکس ڈپازٹ کرنا چاہتا ہوں، تاکہ پیسے بڑھتے رہیں، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

بیٹیوں کی شادی کے لیے فکس ڈپازٹ میں پیسے رکھوا کر سود کمانا جائز نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرکے اگر سود کے پیسوں سے بیٹیوں کی شادی کی جاۓ گی تو اس میں برکت کیسے ہوگی! ! فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200937

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں