بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فون پر نکاح


سوال

میرا ایک عزیز حرم شریف میں نکاح پڑھوانا چاہتا ہے جب کہ جس عزیزہ سے اس کا نکاح ہونا ہے وہ پاکستان میں ہیں،  لہذا فون پر نکاح کی کیا صورت ہوگی? ازراہِ کرم آگاہ فرمائیں !

جواب

آپ کاعزیز جس عزیزہ سے نکاح کرنا چاہتاہے اس لڑکی کا وکیل اگر حرم میں موجود ہو تو حرم میں مجلسِ نکاح منعقد کرکے وہاں نکاح کیا جاسکتاہے، لڑکی یہاں سے بذریعہ فون وہاں کسی کو وکیل بھی بناسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143909200167

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں