بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فوم کے گدے کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

1. فوم کے گدے پر اگر  بچہ پیشاب کر دےتو اس کو گیلے کپڑے سے تین دفعہ صاف کرنے سے وہ پاک ہو جائے گا ؟ اور پھر اس پر قرآن مجید پڑھ سکتے ہیں بیٹھ کر؟

2. گدے پر تین چادریں بچھائی گئی ہیں ان تینوں چادروں کے بعد پیشاب گدے تک پہنچا،  بعد میں بھی تین چادریں بچھائی جائیں گی،  اس کی روشنی میں جواب دیں کہ پھر اس پر قرآن مجید پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

1. گدے کو تین دفعہ صاف کرنے کا مطلب اگر یہ ہے کہ تین مرتبہ گیلا کپڑا پھیرا جائے تو  تین مرتبہ گیلا کپڑا پھیرنے سے گدا  پاک نہیں ہوتا، بلکہ گدے  کو پاک کرنے کی صورت یہ ہے کہ اس کو  اٹھائیں اور جس جگہ ناپاکی ہو  اس جگہ کو  خوب پانی بہا کر اتنی اچھی طرح دھوئیں کہ نجاست زائل ہونے کا اطمینان حاصل ہوجائے یا ایک مرتبہ دھوکر ٹھہر جائیں یہا ں تک کہ اس میں سے پانی ٹپکنا بند ہو جائے ، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو پھر دھویا جائے اور دھونے کے بعد انتظار کیا جائے یہاں تک کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے ، اس طرح تین مرتبہ دھونے سے گدا  پاک ہو جائے گا۔

2. اگر گدے کو مذکورہ طریقہ پر پاک نہ کیا گیا ہو اور اس پر موٹی چادر بچھا دی ہو تو اس کے اوپر بیٹھ کر قرآن مجید پڑھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں