بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فلذہ / فلزہ FILZA نام رکھنے کا حکم


سوال

فلزہ"filza" نام کا مطلب بتادیں! اور یہ نام رکھنا کیساہے؟

جواب

’’فلذہ‘‘  (ذال کے ساتھ) کے معنی ہیں :’’ جگر، گوشت کا ٹکڑا ، سونے اور چاندی کا ٹکڑا، (ج: فلذ، افلاذ) ، اور (زا کے ساتھ) الفلز کے معنی : ’’ایک کیمیاوی عنصر جس میں معدنیاتی چمک اور حرارت و بجلی  کو منتقل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، چمک دار دھات، بھاری اور سخت مضبوط   آدمی۔

فلذہ  ( ذال کے ساتھ) FILZA  لڑکی کانام رکھنا درست ہے۔

المعجم الوسيط - (2 / 700)
"( الفلذة ) القطعة من الكبد واللحم والذهب والفضة ( ج ) فلذ وأفلاذ وأفلاذ الأكباد الأولاد وأفلاذ الأرض كنوزها.
( الفولاذ ) نوع من الصلب متين جدا ويصنع بخلط الصلب بعناصر أخرى ( مج ).
( المفلوذ ) سيف مفلوذ مطبوع من الفولاذ.
( الفلز )
عنصر كيماوي يتميز بالبريق المعدني والقابلية لتوصيل الحرارة والكهربا ومن الرجال الشديد الغليظ الصلب تشبيها له بها والبخيل المتشدد تشبيها له بها ليبسه أو لبعده عن طالبيه والضريبة تجرب عليها السيوف".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں