بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فرقہ جماعت المسلمین اپنے عقائد کی بناء پر اہل سنت والجماعت سے خارج ہے


سوال

جماعت المسلمین والے اپنے فرقہ کے علاوہ تمام مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں بلکہ حرمین شریفین کے ائمہ کرام کو بھی. جب وہ   حنفیوں کو کافر بھی سمجھتے ہیں اور ہماری اقتداء میں نماز پڑھنے کو جائز نہیں سمجھتے اور ہماری نماز جنازہ پڑھنے کو بھی جائز نہیں سمجھتے تو کیا پھر بھی یہ جماعت المسلمین کے لوگ مسلم ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جماعت المسلمین والے  اپنے عقائد واہیہ وفاسدہ کی وجہ سے اہل سنت والجماعت سے خارج اور گمراہ ہیں۔ یہ بات کہ کسی مسلمان کو کافر سمجھنے والا خود کیسے مسلمان ہوسکتا ہے،اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ کسی مسلمان کو کافر کہنا یا کافر کو مسلمان کہنا ،دونوں جانب سے نہایت سخت اور شدید احتیاط کا متقاضی ہے، جب تک کسی کی باتوں کی تاویل صحیح کی گنجائش ہو اور اس کے خلاف کی تصریح متکلم کے کلام میں نہ ہو یا اس کے عقیدہ کے کفر ہونے میں ائمہ اجتہاد کا  ادنی سے ادنی اختلاف واقع ہوا ہو اس وقت تک اس کو کافر نہیں کہا جائیگا۔اس معاملہ میں بےباکی اور جلدبازی سے کام لینا نہایت خطرناک ہے۔ (جواہر الفقہ، ج:۱، ص: ۳۶)  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143712200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں