بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرشتوں کے نام پر نام رکھنا


سوال

کیاہم اپنے بچوں کے نام مقدس فرشتوں کے نام پر رکھ سکتے ہیں ؟جیسے میکائیل وغیرہ۔

جواب

فرشتوں کے ناموں پر نام رکھنادرست ہے.لفظ عزرائیل کا معنی بھی درست ہے، تاہم یہ نام سے رکھنے سے خدشہ ہے کہ لوگ مذاق نہ بنادیں؛ اس لیے اس سے گریز کیا جائے۔ نام رکھنے سے متعلق حدیث شریف  میں انبیاء علیہم السلام کے ناموں کی صراحت کی گئی ہے،چناںچہ ابوداؤد شریف کی روایت میں ہے:

’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ: انبیاء کے ناموں پر اپنے نام رکھا کرو اور اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نام عبداللہ وعبدالرحمن ہیں اور سب سے سچے نام حارث وہمام ہیں اور سب سے برے نام حرب اور مرہ ہیں۔ ‘‘

اس لیے  انبیاء علیہم السلام ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہماورصلحائے امت کے ناموں پر نام رکھنازیادہ بہترہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143803200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں