بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرائض اور واجبات کا ایصال ثواب کرنا


سوال

فرائض اور  واجبات کا ایصال ثواب کرنا کیسا ہے؟

جواب

 راجح ومفتی بہ قول کے مطابق نوافل کی طرح فرائض اور واجبات  کا بھی ایصال ثواب درست ہے ،  اور ایصال ثواب کی صورت میں فرض بھی ذمہ  سےساقط ہوجائے گا اور خود عمل کرنے والے کو بھی اس کا ثواب ملے گا۔

"و في البحر بحثاً: أنّ إطلاقھم شامل للفریضة لکن لایعود الفرض في ذمته؛ لأنّ عدم الثواب لایستلزم عدم السقوط عن ذمته اھ علی أنّ الثواب لاینعدم ..."الخ

(رد المحتار، کتاب الحج، باب الحج عن الغیر، 595/2 ط:سعید)

"و في البحر: من صام أو صلّی أو تصدق و جعل ثوابه لغیرهم من الأموات و الأحیاء جاز، و یصل ثوابها إلیهم عند أهل السنة و الجماعة، كذا في البدائع ... و بهذا علم أنّه لافرق  بین أن یکون المجعول له میتًا أو حیًّا ... و أنّه لافرق بین الفرض و النوافل اهـ ."

(کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة،  243/2 ط: سعید)

"(وللإنسان أن یجعل ثواب عمله لغیره في جمیع العبادات) فرضاً أو نفلاً."

(سکب الأنھر مع المجمع، کتاب الحج، باب الحج عن الغیر، ۱: ۴۵۸، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)

( باقیات فتاوی رشیدیہ، ص :۱۹۷ )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں