بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فحش گفتگو بیوی یا ساس سے کرنے میں شک ہو گیا


سوال

اگر داماد کو شک ہو کہ اس کی بیوی کی جگہ ساس نے فون اٹھا لیا اور وہ فحش گفتگو کر رہی تھی، اور اس وجہ سے اس نے مشت زنی کی ہے وہ غلط کام کیا ہے، جب کہ بیوی کہتی ہے کہ میں آواز بدل کر بات کر رہی تھی، مذکورہ صورت میں نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟

جواب

مشت زنی گناہ ہے، اس لیے بہر صورت اس پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار  اور آئندہ اجتناب کی ضرورت ہے۔ باقی مذکورہ عمل سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اور جب بیوی خود کہ رہی ہے کہ اسی نے آواز بدل کر بات کی ہے تو اس کی بات پر شوہر کو یقین کرنا چاہیے، شک میں نہیں پڑنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200389

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں