بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کی نماز جماعت کے بعد پڑھنا


سوال

 صبح کی نماز اگر جماعت کے ساتھ نہ ادا کرسکے تو جماعت کے بعد پوری نماز مسجد میں ادا کرسکتے ہیں؟ جس کے 2 سنت پھر 2 فرض؟اور گھر میں بھی اس طرح 2 سنت 2 فرض پڑھ سکتے ہیں؟صبح کی نماز کا پورا طریقہ بیان فرمائیں!

جواب

اگر کوئی شخص مسجد پہنچا اور جماعت کے ساتھ نماز ہوچکی تھی تو وہ  ۲ سنت اور  ۲ فرض پڑھے گا، اگر گھر میں نماز پڑھ رہا ہے تب بھی ۲ سنت اور ۲ فرض پڑھے گا، یاد رہے کہ یہ اس صورت میں ہے جب وقت میں گنجائش ہو، اگر وقت انتہائی کم ہو کہ صرف دو رکعات فرض پڑھ سکتے ہیں تو پھر صرف فرض ہی پڑھے۔ البتہ اسی دن زوال سے پہلے پہلے فجر کی دو سنتوں کی قضا بھی کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں