اسلامی فاریکس اکاؤنٹ میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم کیا ہے؟
آج کل فاریکس (forex) کے نام سے بین الاقوامی سطح پر ایک کاروبار رائج ہے، اس کاروبار کو "فاریکس ٹریڈنگ" کہتے ہیں، اس کاروبار میں سونا، چاندی، کرنسی،کپاس، گندم، گیس، خام تیل،جانور اور دیگر بہت سی اشیاء کی خرید و فروخت ہوتی ہے، ہمارے علم کے مطابق "فاریکس ٹریڈنگ" کے اس وقت جتنے طریقے رائج ہیں وہ شرعی اصولوں کی مکمل رعایت نہ ہونے اور شرعی سقم کی موجودگی کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ لہٰذا ان معاملات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
اس کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:
’’اسلامی فاریکس ٹریڈنگ‘‘ کا طریقہ کار اگر اس سے مکمل مختلف ہے تو اس کا مکمل طریقہ کار لکھ کر بھیج دیں ،اس کے بعد اس کا حکم بتایا جاسکے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200402
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن